مارکیٹ ریسرچ (تحقیق) کا تعارف ایک کامیاب بزنس چلانے کے لئے یہ لازمی ہے کہ آپ کو علم ہو کہ آپ کے گاہک کون ہیں، ان کی ضروریات کیا ہیں، اور ان تک رسائی کیسے کرنی ہے۔ مارکیٹ ریسرچ آپ کے گاہکوں اور مقابلے میں آپ کے حریفوں کے بارے میں صحیح اور مخصوص معلومات حاصل کرنے میں آپ کی مدد کرسکتی ہے، جو کہ آپ کی بزنس شروع کرنے یا اس کی توسیع کرنے کا ایک نہایت اہم حصہ ہے۔ گاہکوں کی طلب اور مانگ آپ کی کمپنی کی کارکردگی کے تمام پہلوئوں پر اثرانداز ہوتی ہے، ان کی راہ نمائی کرتی ہے، اور آپ کی بزنس کی کامیابی یا ناکامی کا تعین کرسکتی ہے۔ مارکیٹ ریسرچ کیوں کی جائے؟ جس ماحول میں آپ کی بزنس چلتی ہے وہ بہت متحرک اور تبدیلیوں کا حامل ہوسکتا ہے۔ معاشی حالات میں تغیرات، آبادی کے ڈھانچے میں (ڈیموگرافک) تبدیلیاں (جیسا کہ عمر، آمدنی، فیملی کا سائیز، وغیرہ)، نئے قوائد و ضوابط اور ٹیکنالوجی میں تبدیلیاں یہ سب آپ کے بزنس کرنے کے طریق کار پر اثرانداز ہوسکتے ہیں۔ مارکیٹ ریسرچ آپ کی (ان معاملات میں) مدد کرسکتی ہے: اپنے گاہکوں کی خصوصیات اور ترجیحات کو بہتر سمجھنا سیلز یا فروخت کو بڑھانے اور بزنس کی ترقی کے مواقع کی ...