ای کامرس شاپ
اگر اس وقت آپ کوئی آف لائن کاروبار کر رہے ہیں تو آپ ایک عدد ویب سائیٹ بنا کر اس کو آن لائن بھی بیچ سکتے ہیں۔ پوری دنیا میں آن لائن شاپنگ کافی مقبول ہے اور بعض ممالک میں تو لوگ کرتے ہیں آن لائن شاپنگ ہیں ، پاکستان میں بھی 3G اور 4G کی آمد کے بعد آن لائن شاپنگ کے ٹرینڈ میں کافی مقبولیت دیکھنے میں آئی ہے، تو یہ بہترین وقت ہے کہ آپ اپنے بزنس کو آن لائن لائیں اور پاکستان سمیت پوری دنیا میں اپنی مصنوعات بیچیں۔
آپ اور کی مدد سے اپنا آن لائن سٹور بنا سکتے ہیں، اس کے لیے آپ کو ہوسٹنگ درکار ہو گی جو کہ آپسے خرید سکتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس اچھا سرمایہ ہے تو آپ ورڈپریس کے بجائے Shopify کا استعمال کر کے بھی آن لائن سٹور بنا سکتے ہیں۔
اگر آپ پہلے ہی کوئی آف لائن دوکان چلا رہے ہیں تو اسی کو آن لائن لے آئیے، فیس بک ایڈورٹائزمنٹ کے ذریعے گاہک تلاش کیجیے اور اپنے کاروبار کو بڑھاوا دیجیے۔ اگر آپ کے پاس بیچنے کے لیے کوئی پراڈکٹ فی الوقت دستیاب نہیں تو میرا مشورہ ہے کہ اپنے علاقے کی کسی بھی مشہور پراڈکٹ یا سوغات کو آن لائن بیچنا شروع کر دیجیے، جیسا کہ ملتان کے لوگ سوہن حلوہ بیچ سکتے ہیں، کمالیہ والے کھدر اور چکوال والے ریوڑی کو آن لائن بیچ سکتے ہیں۔ چھوٹے پیمانے پر کام شروع کیجیے اور وقت کے ساتھ ساتھ اس کو بڑھاتے چلے جائیے۔
اس پوسٹ پر ابھی کام جاری ہے، انٹرنیٹ سے پیسے کمانے کے دیگر ذرائع کے متعلق جلد ہی لکھا جائے گا۔
7 ۔ ڈراپ شپنگ
8 ۔ انفوپراڈکٹس
9 ۔ آن لائن ٹیچنگ
10 ۔ ورچوئل جابز
Comments
Post a Comment