Skip to main content

SEO

 

مارکیٹ ریسرچ (تحقیق) کا تعارف

ایک کامیاب بزنس چلانے کے لئے یہ لازمی ہے کہ آپ کو علم ہو کہ آپ کے گاہک کون ہیں، ان کی ضروریات کیا ہیں، اور ان تک رسائی کیسے کرنی ہے۔ مارکیٹ ریسرچ آپ کے گاہکوں اور مقابلے میں آپ کے حریفوں کے بارے میں صحیح اور مخصوص معلومات حاصل کرنے میں آپ کی مدد کرسکتی ہے، جو کہ آپ کی بزنس شروع کرنے یا اس کی توسیع کرنے کا ایک نہایت اہم حصہ ہے۔ گاہکوں کی طلب اور مانگ آپ کی کمپنی کی کارکردگی کے تمام پہلوئوں پر اثرانداز ہوتی ہے، ان کی راہ نمائی کرتی ہے، اور آپ کی بزنس کی کامیابی یا ناکامی کا تعین کرسکتی ہے۔

مارکیٹ ریسرچ کیوں کی جائے؟

جس ماحول میں آپ کی بزنس چلتی ہے وہ بہت متحرک اور تبدیلیوں کا حامل ہوسکتا ہے۔ معاشی حالات میں تغیرات، آبادی کے ڈھانچے میں (ڈیموگرافک) تبدیلیاں (جیسا کہ عمر، آمدنی، فیملی کا سائیز، وغیرہ)، نئے قوائد و ضوابط اور ٹیکنالوجی میں تبدیلیاں یہ سب آپ کے بزنس کرنے کے طریق کار پر اثرانداز ہوسکتے ہیں۔

مارکیٹ ریسرچ آپ کی (ان معاملات میں) مدد کرسکتی ہے:

  • اپنے گاہکوں کی خصوصیات اور ترجیحات کو بہتر سمجھنا
  • سیلز یا فروخت کو بڑھانے اور بزنس کی ترقی کے مواقع کی نشاندہی کرنا
  • اپنی مارکیٹ میں مقابلے کی سطح پر نظر رکھنا
  • اپنے بزنس کے فیصلوں میں رِسک یعنی خطرہ کم کرنا
  • اپنی بزنس پلان کو بنانا اور مکمل کرنا

پہلے سے قائم شدہ بزنسز جو بامعنی تبدیلیاں کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہوں، جیسا کہ بزنس کی توسیع یا اس کے محلِ وقوع میں تبدیلی، وہ بھی اپنے فیصلوں کی تائید کے لئے مارکیٹ ریسرچ کو استعمال کرسکتی ہیں۔ کچھ دیگر عام صورت حالات جن میں مارکیٹ ریسرچ کی ضرورت ہوسکتی ہے ان میں شامل ہیں:

  • ایک نئے اشتہار بازی کی مہم کا آغاز کرنا
  • پیداوار یا گودام میں ذخیرہ کردہ سازوسامان (سٹاک) کی سطح کو بڑھانا
  • مصنوعات یا خدمات (سروسز) کی ایک نئی لائن کو متعارف کرنا

مارکیٹ ریسرچ کیسے کرنی چاہیئے

شروع کرنے سے پہہلے، مارکیٹ ریسرچ کی سرگرمی جو آپ اختیار کریں گے اسکے صاف اہداف کا تعین کرلیں۔ آپ کو طے کرلینا چاہیئے کہ آپ کو کیا جاننے کی ضرورت ہے اور کیوں۔

ایک دفعہ آپ اپنے اہداف کا تعین کرلیں، تو پھر ایک حکمتِ عملی بنائیں اور ان فنی تکنیک کا انتخاب کریں جو آپ اعدادوشمار اکھٹا کرنے کے لئے استعمال کریں گے۔ دو موٹی موٹی اقسام کی ریسرچ جو آپ استعمال کرسکتے ہیں وہ ہیں پرائمری (اولین) اور سیکنڈری (ثانوی) ریسرچ:

  • پرائمری (اولین) ریسرچ میں شامل ہیں وہ اعدادوشمار جو براہ راست ممکنہ گاہکوں کے سروے، گروپ جو توجہ کا مرکز ہیں، میدان (یعنی مارکیٹ) میں ٹیسٹ، وغیرہ کے ذریعے اکھٹے کئے گئے۔ آپ یہ ریسرچ بذاتِ خود کرسکتے ہیں یا ایک کمپنی کو آپ کے لئے ریسرچ کرنے کے لئے معاوضے پر رکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ ریسرچ خود مکمل کرتے ہیں، تو آپ کی لاگت کم ہوتی ہے اور ایک اضافی فائدہ یہ ہوتا ہے کہ اپنی بزنس کے لئے آپ مارکیٹ کو جاننے لگتے ہیں۔

    پرائمری (اولین) ریسرچ میں ایک نقص یہ ہے کہ اس میں بہت وقت اور پیسہ لگ سکتا ہے، خاص طور پر اگر آپ ایک مارکٹنگ فرم کو ریسرچ کرنے کے لئے معاوضے پر رکھ رہے ہیں۔ اس کے فوائد یہ ہیں کہ آپ خاص گروپوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں (جیسا کہ آپ کے گاہک یا آپ کی بزنس کی جغرافیائی مارکیٹ) اور مطالعہ کو خاص سوالات کا جواب دینے کے لئے تراش سکتے ہیں۔

  • سیکنڈری (ثانوی) ریسرچ ان معلومات پر مبنی ہے جو پہلے ہی اکھٹی کی جاچکی ہیں، جیسا کہ آبادی کے ڈھانچے (ڈیموگرافک) کے اعدادوشمار (جیسا کہ عمر، آمدنی، فیملی کا سائیز، وغیرہ)، اورصنعتی اعدادوشمار، اور ان کو اپنی بزنس یا مارکٹنگ پلان میں استعمال کرنا۔

    سیکنڈری (ثانوی) ریسرچ پہلے سے موجود وسائل کو استعمال کرتی ہے، جیسا کہ کمپنی کے ریکارڈ، سروے، تحقیقی مطالعے اور کتابیں۔ پرائمری ریسرچ کی بنسبت، یہ عام طور پر کم وقت لیتی ہے، اور یہ کم مہنگی ہوسکتی ہے۔

    اگرچہ پرائمری (اولین) ریسرچ کی بنسبت سیکنڈری (ثانوی) ریسرچ کی تحقیق کا مرکز اتنا واضح نہیں ہوتا، پھر بھی یہ کارآمد معلومات فراہم کرسکتی ہے۔

مندرجہ ذیل ان سوالات کی مثالیں ہیں جن کے جواب سیکنڈری (ثانوی) ریسرچ کے ذریعے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

  • معاشی حالاتِ حاضرہ کیا ہیں، اور کیا وہ تبدیل ہورہے ہیں؟
  • صنعت کے رجحانات کیا ہیں؟
  • کیا میری مصنوع یا سروس کے لئے بین الاقوامی منڈیاں (مارکیٹس) ہیں؟
  • میرے گاہک کون ہیں؟ (آبادی،عمر کے لحاظ سے گروپ، آمدنی کی سطح، وہ کہاں رہتے ہیں، وغیرہ ۔)
  • مزدور پیشہ کی مارکیٹ (لیبر مارکیٹ) کی کیا کیفیت ہے؟

ایک اور بنیادی سیکنڈری (ثانوی) ذریعہ سرکاری شماریات فراہم کرنے والوں کے، انجمنوں کے اور نجی تنظیموں کے اعدادوشمار ہے۔

مجھے کیا جاننے کی ضرورت ہے؟

جب آپ ریسرچ کررہے ہوں تو کچھ سوالات ہوسکتے ہیں جن کے جواب آپ چاہتے ہوں، اور پرائمری (اولین) اور سیکنڈری (ثانوی) تحقیق آپ کی جواب ڈھونڈنے میں مدد کرے گی۔ سوالات میں سے کچھ جن پرآپ غوروخوض کرسکتے ہیں ان میں شامل ہیں:

  • میرا گاہک کون ہے؟
    یہ جاننا کہ آپ کا گاہک کون ہے بزنس کے محلِ وقوع کا انتخاب کرنے میں، قیمتیں مقرر کرنے میں، اور فروخت کرنے کی حکمتِ عملی پلان کرنے میں آپ کی مدد کرے گا۔ اپنے آپ سے پوچھیں: میری مصنوع کون خریدے گا؟ میرے گاہکوں کی عادات اور ترجیحات کیا ہیں؟
  • کیا میری مصنوع/خدمت (سروس) کے لئے مانگ ہے؟
    اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی مصنوع یا سروس آپ کے گاہکوں کی ضروریات پورا کرتی ہے۔
  • مقابلے میں میرے حریف کون ہیں؟
    تعین کریں کہ مقابلے میں آپ کے بڑے حریف کون ہیں، ان کی قوتوں اور کمزوریوں کی نشاندہی کریں، اور دیکھیں کہ آپ کی بزنس کا ان کے ساتھ کیا موازنہ ہے۔
  • میرے گاہک کہاں رہتے ہیں؟
    یہ جاننا کہ آپ کے ممکنہ گاہک کہاں رہتے ہیں بزنس کے محلِ وقوع کا انتخاب کرنے میں، مصنوعات کو فروغ دینے (پروموشن) کے طریقوں کا تعین کرنے میں، اور مارکٹنگ کی دیگر حکمتِ عملی کا انتخاب کرنے میں آپ کی مدد کرے گا۔ یہ آپ کو یہ جاننے میں بھی مددگار ہوگا کہ آپ کی صنعت میں کیا تبدیلیاں آرہی ہیں اور یہ بِکری (سیلز) پر کیسے اثرانداز ہوسکتی ہیں۔
  • میں کیا قیمت چارج کروں گا؟
    آپ کی بزنس کا مقصد یا ہدف مارکیٹ میں حریفوں کے برابر اور ہمسر رہتے ہوئے منافع کو انتہا تک پہنچانا ہے۔ قیمتوں کا تعین آپ کی بزنس کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، اس لئے آپ مدِ نظر رکھنا چاہیں گے کہ آپ کے حریف آپ کی مصنوعات اور سروسز کے متشابہ مصنوعات اور سروسز کی کیا قیمت چارج کرتے ہیں اور آیا آپ اپنی قیمتیں وقت کے ساتھ برقرار رکھ سکتے ہیں۔
  • میں اپنی مصنوع/سروس کو کیسے فروغ دوں؟
    یہ یقینی بنائیں کہ آپ اپنی بزنس کو فروغ دینے کے لئے سب سے زیادہ مئوثر طریقے استعمال کررہے ہیں۔ ایک فروغ دینے کی حکمتِ عملی پر فیصلہ کرتے وقت غوروخوض کریں کہ آپ کے حریف کیا کررہے ہیں اور آپ کے گاہکوں کے لئے نشرواشاعت کے کونسے ذرائع سب سے زیادہ موزوں ہوں گے (مثال کے طور پر، تیرہ سے انیس سال کے نوجوانوں کی مارکیٹ کے لئے آن لائن ذرائع)۔

ایسے اعدادوشمار معلوم کرنا جو بزنس کے فیصلے کرنے میں آپ کی مدد کرسکیں مشکل ہوسکتا ہے، اور کچھ اعدادوشمار خریدنا مہنگا ہوسکتا ہے۔ بہرحال، آپکی مالی گنجائش کے اندرکئی شماریاتی اورتجزیاتی ذرائع دستیاب ہیں، اور رہنمائی بھی جو دستیاب مواد کو سمجھنے میں آپ کی مدد کرے۔

Comments

Popular posts from this blog

10 method of Earning

  💻 آن لائن پیسے کمانے کے 10 بہترین طریقے (اردو میں): 1. فری لانسنگ (Freelancing) آپ اپنی مہارت جیسے: گرافک ڈیزائن، ویڈیو ایڈیٹنگ، ترجمہ، آرٹیکل رائٹنگ، یا پروگرامنگ کے ذریعے کمائی کر سکتے ہیں۔ مشہور ویب سائٹس: Fiverr Upwork Freelancer 2. یوٹیوب چینل بنانا ویڈیوز بنائیں (تعلیم، مزاح، معلوماتی، ولاگز، ٹیوٹوریلز) اور اپلوڈ کریں۔ یوٹیوب پر آپ AdSense ، اسپانسرشپ، اور افیلیئیٹ مارکیٹنگ سے پیسے کما سکتے ہیں۔ 3. افیلیئیٹ مارکیٹنگ (Affiliate Marketing) مختلف برانڈز/کمپنیز کی مصنوعات یا سروسز کو پروموٹ کریں اور ہر فروخت پر کمیشن حاصل کریں۔ مشہور نیٹ ورکس: Amazon Affiliate Daraz Affiliate Program (پاکستان) ClickBank 4. آن لائن ٹیچنگ / ٹیوٹرنگ آپ بچوں یا بڑوں کو آن لائن تعلیم دے سکتے ہیں (مثلاً میتھ، انگلش، قرآن، کمپیوٹر، وغیرہ)۔ ویب سائٹس: Preply Cambly Superprof 5. بلاگنگ / آرٹیکل لکھنا اپنی ویب سائٹ یا بلاگ بنائیں، مفید مواد شئیر کریں اور گوگل ایڈسینس یا افیلیئیٹ سے پیسے کمائیں۔ بلاگنگ کے لیے WordPress یا Blo...

Trading

  ٹریڈنگ کیا ہوتی ہے؟ ٹریڈنگ ایک بنیادی اقتصادی تصور ہے جس میں اثاثہ جات کی خرید و فروخت شامل ہوتی ہے۔ ان میں مختلف اشیاء اور سروسز شامل ہو سکتی ہیں، جہاں خریدار، فروخت کنندہ کو معاوضہ ادا کرتا ہے۔ دیگر صورتوں میں، اس ٹرانزیکشن میں ٹریڈ کرنے والی فریقین کے مابین اشیاء و سروسز کا ایکسچینج شامل ہو سکتا ہے۔ مالی مارکیٹس کے سیاق و سباق میں، ٹریڈ کیے جانے والے اثاثہ جات  مالیاتی آلات  کہلاتے ہیں۔ ان میں اسٹاکس، بانڈز، Forex مارکیٹ میں موجود کرنسی کے جوڑے، آپشنز، Futures، مارجن پراڈکٹس، کرپٹو کرنسی، اور مزید بہت کچھ شامل ہو سکتا ہے۔ اگر یہ اصطلاحات آپ کے لیے نئی ہیں، تو گھبرائیں مت – ہم بعد میں اس آرٹیکل میں ان تمام چیزوں کی تفصیل بیان کریں گے۔ ٹریڈنگ نامی اصطلاح عموماً قلیل مدتی ٹریڈنگ کے لیے استعمال کی جاتی ہے، جہاں ٹریڈرز نسبتاً مختصر مدت کے دوران پوزیشنز میں داخل ہوتے ہیں اور اس سے خارج ہوتے ہیں۔ تاہم، یہ تصور کسی حد تک گمراہ کن ہے۔ در حقیقت، ٹریڈنگ سے مراد مختلف حکمت عملیوں کی ایک حد ہوتی ہے، جیسے کہ ایک روزہ ٹریڈنگ، سوئنگ ٹریڈنگ، رجحان پر مشت...

Data Entry

  ڈیٹا انٹری ورک  ہے جو آن لائن پیسہ کمانے میں اپنی قسمت آزمانے کے خواہشمند ہیں۔ اگر آپ بھی تیزی سے پیسہ کمانا چاہتے ہیں تو ، یہاں آپ جو کچھ کرسکتے ہیں وہ آپ ڈیٹا انٹری یا ٹائپنگ جیسی خدمات پیش کرسکتے ہیں۔ یہ کچھ عام خدمات ہیں جو فری لانسرز اور دوسروں کے ذریعہ فراہم کی جاتی ہیں جو فوری رقم آن لائن بنانا چاہتے ہیں۔ جب آپ ڈیٹا انٹری گیگ بنانے کا انتخاب کرتے ہیں تو اس پر کل وقتی کام کرنے کے لئے تیار رہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو گھر پر کام کرنے کو تیار رہنا چاہئے یہاں تک کہ جب آپ کے کنبے کے آس پاس نہ ہوں۔ اس طریقہ کے ساتھ ، آپ فی گھنٹہ. 30$ کما لیں گے۔ یقینی بنائیں کہ جب آپ ان خدمات کو پیش کرتے ہیں تو آپ تیز رفتار انٹرنیٹ کنیکشن استعمال کرتے ہیں۔ براڈ بینڈ کنکشن لازمی ہے کیونکہ آپ کو جس شرح سے ادائیگی کی جاتی ہے اس کے متناسب ہے کہ آپ کا انٹرنیٹ کنیکشن کتنا تیز ہے۔ صارفین کو آپ کی ادائیگی میں آسانی کے لئے صارف کا نام اور صارف پروفائل تشکیل دیں۔ اس سے صارفین کو آپ کو ادائیگی بھیجنا آسان ہوجائے گا۔ صارف کے نام بتاتے وقت اپنی کمپنی کا نام استعمال نہ کریں۔ عنوان آپ کے کاروبار سے متع...