ایمازون پر کاروبار کا ’سادہ‘ طریقہ
آج کل ہر بندہ جو آن لائن پیسے کمانے کی خواہش رکھتا ہے وہ ایمازون کا کام سیکھنے میں لگا ہے ساتھ میں دوسروں کو بھی یہی مشورہ دے رہا ہے کہ بھائی ایمازون کا کام سیکھ لو بہت پیسہ ہے ؟ ایسے لوگوں سے یہ سوال پوچھیں کہ انہیں کس نے کہا کہ ایمازون کے کام میں بہت پیسہ ہے مانا کچھ لوگ ہوں گے جو پاکستان میں ایمازون پر کا م کر کے پیسے کما رہے ہیں لیکن وہ ایمازون پر کونسا کام کر کے پیسے کما رہے ہیں؟
پہلے آپ یہ فیصلہ کریں کہ آپ ہزاروں روپے کا کورس کر کے ایمازون کا کام سیکھ کر کیا کریں گے یا آپ کیا کر سکتے ہیں؟ پاکستان میں اس وقت ایمازون کا کام دو بڑے ادارے سیکھا رہے ہیں ان میں سے ایک (Extreme Commerce) ہے اور دوسرے ادارے کا نام (Enablers) ہے، دونوں اپنی جگہ پر اچھا کام کر رہے ہیں میں یہ نہیں کہوں گا کہ فلاں ادارہ زیادہ اچھا ہے یا فلاں ٹھیک سے کام نہیں کر رہا وغیرہ وغیرہ ۔
میں صرف آپ سے یہ کہنا چاہوں گا کوئی بھی کورس کرنے سے پہلے اس کے بارے میں معلومات ضرور اکھٹی کر لیں انٹرنیٹ کا جدید دور ہے آپ کو کافی کچھ فری میں بھی سیکھنے کو مل جاتا ہے پہلے فری کے مواد سے فائدہ حاصل کریں اور بیسک نالج لینے کے بعد یہ فیصلہ کریں کہ آپ کو کونسا کام کرنا ہے اور کس کورس کو خریدنا ہے ،
ایمازون پر آپ سیل کا کام سیکھ سکتے ہیں آپ خود کا سٹور بنا سکتے ہیں ، ایمازون ڈراپ شپنگ ، ایمازون ہول سیل کا کام ، اس کے علاوہ آپ بطور ورچوئل اسسٹنٹ کام کر سکتے ہیں اور اگر آپ چاہیں تو آپ ایمازون افلیٹ کا کام بھی سیکھ سکتے ہیں ، جس کے پاس انویسٹمنٹ ہے وہ تو ایمازون سیل کا کام سیکھ لے یا پھر ورچوئل اسسٹنٹ کا کام سیکھ سکتے ہیں اب ہر ادارے یا کورس کروانے والے نے اپنے کورسز کے مختلف نام رکھے ہوئے ہیں اور ان میں مختلف کورس آؤٹ لائن ہوتی ہے یعنی کورس کروانے والوں نے ہر کورس میں اپنی مرضی اور ضرورت کے مطابق کام سیکھانا ہوتا ہے،
میں سمجھتا ہوں ایمازون پر اگر آپ بغیر سرمائے یا پھر بہت کم سرمائے سے کام کرنا چاہتے ہیں تو میں آ پ کو مشورہ دوں گا کہ آپ ایمازون افلیٹ کا کام سیکھ لیں اس کیلئے آپ کو ایمازون افلیٹ کی ویب سائیٹ یا پھر بلاگ بنا نا ہو گا ایمازون کا افلیٹ پروگرام جوائن کریں اگر آپ کا بلاگ یا ویب سائیٹ ہو گی تو آپ کو ایمازون افلیٹ پروگرام کی اپروول حاصل کرنے میں زیاد ہ دیر نہیں لگتی ،
اس کے علاوہ ا گر آپ کا یوٹیوب چینل ہے تب بھی آپ ایمازون کا افلیٹ پروگرام جوائن کر سکتے ہیں آپ نے ایمازون کے افلیٹ لنک شئیر کرنے ہوتے ہیں اگر کوئی آپ کے افلیٹ لنک سے خریداری کرتا ہے تو آپ کو کمشن ملتا ہے اب یہاں پر آپ کو مختلف ٹولز مل جاتے ہیں جو کہ پیڈ ہوتے ہیں ا ن کی مدد سے آپ یہ چیک کر سکتے ہیں کہ کس جگہ پر کونسی پروڈکٹ زیادہ سیل ہو رہی ہے ، ایمازون افلیٹ کا کام آپ دو سے تین ماہ کے اندر سیکھ سکتے ہیں،
آپ کی ویب سائیٹ یا بلاگ پر جس ملک کی زیادہ ٹریفک ہو آپ اس کے مطابق پروڈکٹس کے لنکس اپنی ویب سائیٹ یا پھر بلاگ پر شئیر کر کے اپنی سیل کو بڑھا سکتے ہیں ، اب کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جن کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا تجربہ ہے وہ اپنی افلیٹ ویب سائیٹ یا پھر بلاگ کیلئے گوگل ایڈز یا پھر فیس بک سے ٹریفک خریدتے ہیں اور ایسے ممالک کو ٹارگٹ کرتے ہیں جہاں سے ان کو اچھی سیل ملتی ہے ،
اگر آپ ایمازون افلیٹ کا کا م سٹارٹ کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو ایک ویب سائیٹ یا یوٹیوب چینل کی ضرورت ہو گی اگر آپ خود سے ویب سائیٹ نہیں بنا سکتے تو آپ کسی ڈویلپر کی سروس لے کر ویب سائیٹ بنوا سکتے ہیں ویب سائیٹ کا ایس ای او کروائیں جیسے جیسے آپ کی ویب سائیٹ پر ٹریفک بڑھے گی اور آپ کی سیل میں اضافہ ہو گا آپ کی ویب سائیٹ کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گا آپ کی یہ ویب سائیٹ آپ کیلئے ایک (Asset) بن جائے گی آپ اس ویب سائیٹ کو سیل کر کے بھی بہترین منافع حاصل کر سکتے ہیں
ط
Comments
Post a Comment