Skip to main content

Graphics Design

 

ڈیزائنر آن لائن پیسے کیسے کما سکتے ہیں؟

 اگر ہم گرافکس یا ویب ڈیزائننگ سیکھ لیں تو آن لائن کیسے پیسے کما سکتے ہیں؟ سو اگر آپ گرافک یا ویب ڈیزائنر ہیں یا پھر گرافک یا ویب ڈیزائنر بننا اور آن لائن کام کر کے پیسے کمانا چاہتے ہیں تو آج کی تحریر آپ ہی کے لیے ہے، آج میں کچھ ایسے ذرائع اور ویب سائیٹس کا ذکر کروں گا جن کے ذریعے ڈیزائنر اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے پیسے کما سکتے ہیں۔ ایک بات جو میں پہلے بھی کئی دفعہ عرض کر چکا ہوں کہ آن لائن کمانا آف لائن کمانے سے کہے زیادہ مشکل ہے، لیکن یہ ناممکن ہر گز نہیں ہے۔ہر شخص جس کے پاس کوئی سکل ہے اور وہ بیچنے کا ہنر جانتا ہے وہ آن لائن کام کرتے ہوئے پیسے کما سکتا ہے۔ آن لائن ورلڈ میں کامیابی کے لیے آپ اپنی صلاحیتوں پر کام کے ساتھ ساتھ مارکیٹنگ یا بیچنے کا ہنر بھی ضرور سیکھیے۔

اب میں آپ کو 4 وہ طریقے بتاتا ہوں جن کے ذریعے ڈیزائنر آن لائن پیسے کما سکتے ہیں۔آپ ان چاروں میں سے کوئی ایک طریقہ پکڑ کر اس پر دن رات کام کیجیے اور اپنے لیے باعزت روزگار کمائیے۔

فری لانسنگ ایک طرح سے نوکری ہی ہے بس اس میں آپ کو ماہانہ کی بجائے پراجیکٹس کی بنیاد پر پیسے ملتے ہیں۔ اگر آپ اپنے کام میں ماہر ہیں تو آج ہی مختلف فری لانسنگ سائیٹس جیسے کہ اپ ورک، فائیور ، فری لانسر اور دیگر ان جیسی معتبر سائیٹس پر اپنے اکاؤنٹس بنائیے، ان کو ہر لحاظ سے مکمل کیجیے اور وہاں موجود پراجیکٹس پر اپلائی کرنا شروع کر دیجیے۔ ساتھ ہی ساتھ مارکیٹینگ سیکھیے اور گوگل استاد کی مدد سے یہ بھی کہ ان سائیٹس پر پہلا پراجیکٹ کیسے لیا جائے؟ ایک دفعہ کام مل جائے تو کلائنٹ کو اس کی توقع سے بڑھ کر کام کر کے دیں اور اس سے ریفرل کے ذریعے کام لینے کی کوشش کریں۔ ساتھ ہی ساتھ اپنی ویب سائیٹ ورڈپریس کی مدد سے بنائیے اور اپنا پورٹفولیو خوب سے خوب تر بنائیے۔

اگر ان ویب سائیٹس کی مدد سے کام نہ مل رہا ہوتو سوشل میڈیا سائیٹس، فیس بک گروپس اور لنکڈ ان ضرور دیکھیے۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کو ایک پلیٹ فارم سے کامیابی نہ ملے لیکن ہمت نہ ہاریے اور کوشش جاری رکھیں۔ جس پلیٹ فارم سے کامیابی ملے اس پر فوکس کیجیے۔ ایک دفعہ ابتدائی کامیابی مل جائے تو کوشش کریں کہ ریفرل کے ذریعے زیادہ سے زیادہ کام لیں اور ساتھ ہی ساتھ اپنے پرانے کلائینٹس کو اپنے سے جوڑ کر رکھیے۔ نیا کلائنٹ ڈھونڈنے کی نسبت پرانے کلائنٹ سے نیا کام لینا کہیں آسان ہے۔

 ڈیزائن مقابلے

ڈیزائنر کے لیے آن لائن پیسے کمانے کا ایک اور بہترین ذریعہ Online Design Contest ہیں۔ اگر آپ لوگو یا پھر ویب سائیٹس ڈیزائن کر سکتے ہیں اور Reject کیے جانے سے نہیں گھبراتے تو آن لائن ڈیزائن مقابلے آپ ہی کے لیے ہیں۔ آن لائن موجود مختلف ویب سائیٹس پر بہت سی کمپنیاں اور افراد ایک ڈیزائن مقابلے کا اعلان کرتی ہیں کہ ہمیں اس طرح کا لوگو یا ویب سائیٹ چاہیے۔ پھر مختلف ڈیزائنر اس اشتہار میں دی گئی ہدایات کے مطابق ڈیزائن بناتے ہیں، عموماً ڈیزائنر ایک دوسرے کا ڈیزائن نہیں دیکھ سکتے، اس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ کوئی شخص دوسرے کے ڈیزائن کو کاپی نہ کرے۔ جب سارے ڈیزائنر تمام ڈیزائن Submit کر دیتے ہیں تو جس شخص نے وہ مقابلہ شروع کیا ہوتا ہے، ایک ڈیزائن کو ونر قرار دیتا ہے اور تمام رقم اس ڈیزائنر کو دے دی جاتی ہے۔

ڈیجیٹل پروڈکٹس

ڈیزائنر کے لیے آن لائن ارننگ کا ایک اور بہترین طریقہ ڈیجیٹل پروڈکٹس کی تیاری اور فروخت ہے۔ آپ مختلف Template, Mockups, Actions اور دیگر اس طرح کی دیجیٹل پروڈکٹس بنا کر انہیں اپنی ویب سائیٹ یا پھر آن لائن مارکیٹ پلیس ویب سائیٹس جیسا کہ GraphicRiver اور creativemarket کے ذریعے بیچ سکتے ہیں۔

اگر آپ اس طریقے سے پیسے کمانا چاہتے ہیں اور اس کام کے لیے انسپائریشن لینا چاہتے ہیں تو آپ ویب سائیٹ  CoverActionPro اور CoverActionsPremium ضرور دیکھیے، ان دونوں ویب سائیٹ پر مختلف 3D PSD Templates / Mockup ایک پیکج کی صورت میں بیچے جا رہے ہیں۔ ان دونوں ویب سائیٹس کے علاوہ DiyBookCovers, SketchAppSource, Ui8, Inkd  ایسے ہی کام کر کے پیسے کما رہی ہیں۔ آپ بھی اپنی مہارتوں اور مارکیٹ کی ضرورت کو مدظر رکھتے ہوئے ڈیجیٹل پراڈکٹس بنائیں، شروع میں آن لائن مارکیٹ پلیس پر ان کو بیچیے۔ ایک دفعہ کام چل جائے تو وڈپریس، SiteGround اور Easy Digital Download کی مدد سے آن لائن سٹور بنا کر اس ذریعے تمام پراڈکٹس بیچنا شروع کیجیے۔

ی بک اور کورسز

ڈیزائنر کے لیے آن لائن ارننگ کا ایک اور بہترین ذریعہ آن لائن کورسز اور ای کتابوں کی فروخت ہے۔ آن لائن ایجوکیشن کا رحجان روز بروز بڑھتا چلا جا رہا ہے۔ اگر آپ ڈیزائننگ کے کسی ایک پہلو میں مہارت رکھتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ آپ کو اسے دوسروں کو سکھانے کا شوق بھی ہے تو یہ آپ کے لیے کمائی کا ایک بہترین ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے۔ کورس بنانے کے بعد آپ اسے آن لائن کورسز کی ویب سائیٹس جیسا کہ یوڈیمی، سکل شیئر پر بیچ سکتے ہیں اور اگر چاہیں تو اپنی ورڈپریس ویب سائیٹ یا پھر Teachable کے ذریعے بھی ان کورسز کو بیچا جا سکتا ہے

 

Comments

Popular posts from this blog

Digital Marketing

  بازارِ حصص یا سٹاک مارکیٹ کیا ہے؟ عام فہم زبان میں یہ بازار کمپنیوں کے حصص یعنی شیئرز کی خرید و فروخت کی جگہ ہے۔ کسی بھی کمپنی کا ایک شیئر اس کا ایک حصہ ہوتا ہے۔ فرض کریں ایک کمپنی کی مالیت 100 روپے ہے اور آپ نے اس کے 50 روپے کے شیئرز خرید لیے ہیں تو آپ اس کے 50 فیصد حصے کے مالک بن جائیں گے۔ یہاں موجود کمپنیاں سٹاک مارکیٹ میں اندراج شدہ یعنی ’لسٹڈ‘ پبلک لمیٹڈ کمپنیاں ہوتی ہیں۔ بازارِ حصص میں اندارج کے لیے ان کمپنیوں کو پیچیدہ مراحل اور چند شرائط پر پورا اترنا ہوتا ہے۔ اس وقت پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 35 مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی 542 اندراج شدہ کمپنیاں ہیں۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کی ویب سائٹ کے مطابق اس کے 400 کے قریب فعال رکن یعنی ’بروکرز‘ ہیں جن کے ذریعے مارکیٹ میں خرید و فروخت کا عمل چلایا جاتا ہے۔ بروکر دراصل سرمایہ کاری کرنے والوں کی جانب سے ضامن کا کردار بھی ادا کرتے ہیں اور بازار حصص میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے آپ کو ایک بروکر کے پاس اکاؤنٹ کھلوانا ضروری ہوتا ہے۔ اسی اکاؤنٹ کے ذریعے رقم کی لین دین بھی ہوتی ہے اور شیئرز کی خرید و فروخت بھی۔ ان چند بروکرز کے اپنے بروکریج ...

Trading

  ٹریڈنگ کیا ہوتی ہے؟ ٹریڈنگ ایک بنیادی اقتصادی تصور ہے جس میں اثاثہ جات کی خرید و فروخت شامل ہوتی ہے۔ ان میں مختلف اشیاء اور سروسز شامل ہو سکتی ہیں، جہاں خریدار، فروخت کنندہ کو معاوضہ ادا کرتا ہے۔ دیگر صورتوں میں، اس ٹرانزیکشن میں ٹریڈ کرنے والی فریقین کے مابین اشیاء و سروسز کا ایکسچینج شامل ہو سکتا ہے۔ مالی مارکیٹس کے سیاق و سباق میں، ٹریڈ کیے جانے والے اثاثہ جات  مالیاتی آلات  کہلاتے ہیں۔ ان میں اسٹاکس، بانڈز، Forex مارکیٹ میں موجود کرنسی کے جوڑے، آپشنز، Futures، مارجن پراڈکٹس، کرپٹو کرنسی، اور مزید بہت کچھ شامل ہو سکتا ہے۔ اگر یہ اصطلاحات آپ کے لیے نئی ہیں، تو گھبرائیں مت – ہم بعد میں اس آرٹیکل میں ان تمام چیزوں کی تفصیل بیان کریں گے۔ ٹریڈنگ نامی اصطلاح عموماً قلیل مدتی ٹریڈنگ کے لیے استعمال کی جاتی ہے، جہاں ٹریڈرز نسبتاً مختصر مدت کے دوران پوزیشنز میں داخل ہوتے ہیں اور اس سے خارج ہوتے ہیں۔ تاہم، یہ تصور کسی حد تک گمراہ کن ہے۔ در حقیقت، ٹریڈنگ سے مراد مختلف حکمت عملیوں کی ایک حد ہوتی ہے، جیسے کہ ایک روزہ ٹریڈنگ، سوئنگ ٹریڈنگ، رجحان پر مشت...

New Facebook earning

  فیس بک کے ذریعہ مفت میں پیسہ کمانے کے 8 طریقے فیس بک کا فوری مضمون فیس بک سے پیسہ کمانے کا سب سے آسان اور سیدھا طریقہ۔ فیس بک کے فوری مضمون سے آپ گوگل ایڈسینس جیسے براہ راست اشتہارات کی نمائش کرکے رقم کما سکتے ہیں۔ سب سے پہلے تو ، آپ کو فیس بک کے فوری مضمون پر سائن اپ کرنا ہوگا۔ فیس بک کے فوری مضمون کے لئے سائن اپ کرنا آپ کے پاس ایک فیس بک پیج اور دوسرا بلاگ ہونا ضروری ہے۔ اگر آپ کے پاس پہلے سے ہی کوئی صفحہ موجود ہے تو آپ اس سے رابطہ کرکے سائن اپ کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس فیس بک پیج نہیں ہے تو آپ مفت میں نیا پیج بنا سکتے ہیں۔ دوسرا ، اگر آپ کے پاس بلاگ نہیں ہے تو ، پھر آپ بلاگ سپاٹ پر ایک مفت بلاگ بنا کر سائن اپ کرسکتے ہیں۔ سائن اپ کرنے کے بعد آپ کو فیس بک کے فوری مضمون سے اپنے بلاگ کی تصدیق کرنی ہوگی۔ تفصیل سے جاننے کے لئے اس پوسٹ کو پڑھیں۔ فیس بک کے فوری مضمون سے بلاگ اسپاٹ بلاگ کو کیسے ترتیب دیں۔ فیس بک کا فوری مضمون مرتب کرنے کے بعد ، آپ کو اپنی تفصیلات فیس بک کے ناظرین کے نیٹ ورک میں جمع کرانا ہوں گی۔ اور اشتہاری یونٹ بنا کر ، اسے آپ کے بلاگ کی پوسٹ پر رکھنا پڑے گا۔ جب بھی آ...