آنلائن ایڈورٹائزمنٹ
یہ طریقہ ویسا ہی ہے جیسا کہ میں نے اوپر بلاگنگ کے موضوع ایڈسینس کے متعلق بتایا۔ اگر کسی وجہ سے آپ کو گوگل ایڈسینس کا اکاؤنٹ نہیں مل رہا یا بین ہو گیا ہے تو آپ کو پتا ہونا چاہیے کہ آن لائن ایڈز لگانے کے لیے صرف گوگل ایڈسینس کی سروس ہی نہیں بلکہ اور بھی بہت سے سروسز کام کر رہی ہیں۔ اگر آپ کے پاس کوئی بھی ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں پر آپ کے پاس ایک مخصوص Audience موجود ہے تو وہاں پر آپ ایڈسینس یا کسی اور کمپنی جیسا کہ Media.net, Chitika, InfoLinks کے اشتہارات لگا کر پیسے کما سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ کی ویب سائیٹ یا یوٹیوب چینل کافی مشہور ہے تو آپ ڈائریکٹ کمپنیز اور افراد سے بھی اشتہار لے سکتے ہیں۔
پیسے کمانے کا یہ طریقہ میرا کوئی بہت پسندیدہ نہیں ہے کیوں کہ لوگ آپ کی ویب سائیٹ پر عمدہ مواد دیکھنے کے لیے آتے ہیں نا کہ اشتہارات کے لیے اور جب آپ انہیں بہت زیادہ اشتہارات دکھاتے ہیں تو رفتہ رفتہ وہ آپ کی ویب سائیٹ پر آنا چھوڑ دیتے ہیں۔
Comments
Post a Comment