Skip to main content

WordPress Skills

 

ورڈ پریس سے پیسے کمانے کا طریقہ

1. Sell Your WordPress Skills

اس بات سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ چاہے ایک تجربہ کار ورڈ پریس user ہیں یا اس پلیٹ فارم پر آنے والے نئے user ہیں آپ اپنی ورڈ پریس کی مہارت سے پیسے کماسکتے ہیں اور اس کیلئے آپ کو کرنا یہ ہو گا کہ، آپ اس پر ورڈ پریس تھیمز اور Plugins بلڈ اپ کر سکتے ہیں، ورڈ پریس سائٹس ڈیزائن کر سکتے ہیں، آپ ایک instructor کے طور پر کام کر لوگوں کو سکھا سکتے ہیں کہ ورڈ پریس سائٹ کیسے بنا سکتے ہیں، نئے آنے والے users کیلئے بلاگز اور دوسری سائٹس بنا کر دے سکتے ہیں، اسکے علاوہ آپ ورڈ پریس ٹیوٹوریلز دے سکتے ہیں کہ “کیسے آرٹیکلز اور ویڈیو آپ کی ویب سائٹ پر ہونی چاہیے۔

2. Sell Products on your WordPress Site

آپ کی ورڈپریس سائٹ کسی بھی قسم کی پروڈکٹ (ڈیجیٹل اور جسمانی ) کو بیچنے کیلئے فرنٹ لائن سٹور کا کام بھی کر سکتی ہے، ای بک اور ڈیجیٹل امیجز سے لے کر ٹی شرٹس ، ملبوسات اور الیکٹرانکس تک کی مصنوعات آپ کی سائٹ سے سیل کی جا سکتی ہیں ای کامرس پلگ ان ، جیسے WooCommerce اور Easy ڈیجیٹل ڈاؤن لوڈ کا استعمال کرتے ہوئے مارکیٹنگ کی جاسکتی ہے، جب ایک بار آپ اپنی ایک اچھی اور پروفیشنل ورڈ پریس ویب سائٹ بنا کر پروڈکٹس سیل کرنا شروع کر دیتے ہیں تو آپ اچھے پیسے کمانا شروع کر دیتے ہیں۔

3. Create a Freelance Business

جیسے کہ آپ جانتے ہیں کہ انٹرنیٹ سے پیسے کمانے کا طریقہ سب سے زیادہ آسان ہے اور فری لانسنگ اس کی بہترین مثال ہے اور آپ نے دیکھا ہو گا کہ بہت سے Creative entrepreneurship بھی اپنے کاروبار کو آن لائن میں تبدیل کر چکے ہیں اور ڈبل منافع کما رہے ہیں تو اسی طرح ورڈ پریس کے ذریعے بہت سے فوٹوگرفر، ڈیزائنر، کانٹینٹ رائٹر اور ویڈیو ایڈیٹر اپنی پرفیشنل پورٹ فولیو سائٹ بنا سکتے ہیں، اورورڈ پریس تھیمز اورplugins کے tools کو استعمال کرتے ہوئے اپنی سروسز اپنے کلائنٹس کو دے سکتے ہیں ،اور ایسا کرنے سے آپ کی ورڈ پریس ویب سائٹ کا ایک اچھا impression آپ کے کلائنٹس پر پڑے گا اور یہ آپ کے کام کے ساتھ ساتھ آپ کے rates بھی بتائی گی اور آپ کو اپنے مقام میں ایک اتھارٹی کے طور پر قائم کرے گی۔

4. Become Affiliate Marketer

ورڈ پریس سے پیسہ کمانے کیلئے آپ اپنا کوئی بھی سامان اور پروڈکٹ directly اپنی ورڈ پریس سائٹ سے نہیں سیل کر سکتے ہیں ۔۔۔ لیکن آپ ایک affiliate marketer کے طور پر کام کر کے ایسا کر سکتے ہیں affiliate مارکینٹنگ یہ ہے کہ آپ کسی بھی براںڈ یا کمپنی کی پروڈکٹس کی مارکیٹنگ اپنی سائٹ سے کر سکتے ہیں اور جیسے ہی کوئی کسٹمر اُس پروڈکٹ کو خریدنے کیلئے اُس لنک پر کلک کرے گا تو جس بھی براںڈ یا کمپنی کی وہ پروڈکٹ ہو گی وہ آپ کو ایک خاص کمیشن دے گے، اور آپ یوں اپنی سائٹ سے کئی ایسی کمپنیوں کے ساتھ کام کر سکتے ہیں جو Affiliate marketing کے تحت کام کر رہی ہیں اور اچھے خاص پیسے کما رہی ہیں آپ کی سائٹ سے جتنی زیادہ پروڈکٹس سیل ہوں گی اُتنا ہی زیادہ آپ کو کمیشن ملے گا۔

5. Create and Sell Digital Products

یہ ضروری نہیں ہے کہ آپ اپنی ورڈ پریس سائٹ سے صرف Physical Products جیسے کے ٹی شرٹس، بیگز، شوز، میک اپ، یا کپڑے ہی بیچ سکتے ہیں،۔۔ بلکہ اب تو انٹرنیٹ نے ہمارے لیے بہت سی آسانیاں پیدا کر دی ہیں آپ ڈیجیٹل پروڈکٹس جیسے کہ کوئی کورس بنا کر ، eBooks اور کئی قسم کی Guideline بھی سیل کر سکتے ہیں ، اس کے علاوہ کوئی بھی نئی سکل سیکھ کر اورجتنا بھی ہمارا نالج ہے ہم اب آسانی سے لوگوں تک convey کر سکتے ہیں ، اوراگرآپ کسی کورس سے متعلق کام کر رہے ہیں اور وہ بہت بہترین لکھا ہے اور بہت اچھی معلومات دی گئی ہیں تو ہو سکتا ہے کئی لوگ آپکا وہ کورس خرید بھی سکتے ہیں ،کورسز اور eBooks سے آپ کی earning بہت زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ جتنا زیادہ لوگ آپ کے کورس یا eBooks کو خریدتیں یا ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں آپ کی earning بڑھتی ہے , اور eBooks کا مطلب ہے کہ آپ کسی بھی اپنے ایک ٹاپک پر جس میں آپ ماہر ہیں اُس پر ایک کتاب لکھ سکتے ہیں.

6.Good Advertisement

ورڈ پریس سے پیسہ کمانے کا سب سے عام جواب یہ ہے “Ads مطلب اشتہارات ” اورads سے پیسے کمانے کا سب سے آسان طریقہ ہے گوگل ایڈسینس (google adsense) نیٹ ورک کا استعمال کریں ،یہ اشتہاری کمپنیاں مختلف ویب سائٹس

کو ایسے گروپس کے ساتھ جوڑ دیتی ہیں جو کہ اپنی کسی بھی پروڈکٹ کا add چلانا چاہتے ہیں تو یہ add network آپ کی ویب سائٹ کو استعمال کرتے ہوئے مختلف کمپنیوں کے Ads کو چلاتے ہیں اور ہر add کے دو مختلف طریقے ہیں جس سے آپ کو پیسے ملتے ہیں

ایک ہے cost per click(CPC ) اور دوسرا ہے cost per impression ( CPI) Cost per click اس میں advertiser آپ کو ایسے pay کرتا ہے کہ visitors نے کس وقت آپ کی ویب سائٹ پر آ کر add پر کلک کیا ہے ، جبکہ cost per impression میں کیا ہوتا ہے advertiser آپ کو اس لحاظ سے pay کرتا ہے کہ اُسکا add کتنی بار اپ کی ویب سائٹ پر ڈسِپلے ہوا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

Digital Marketing

  بازارِ حصص یا سٹاک مارکیٹ کیا ہے؟ عام فہم زبان میں یہ بازار کمپنیوں کے حصص یعنی شیئرز کی خرید و فروخت کی جگہ ہے۔ کسی بھی کمپنی کا ایک شیئر اس کا ایک حصہ ہوتا ہے۔ فرض کریں ایک کمپنی کی مالیت 100 روپے ہے اور آپ نے اس کے 50 روپے کے شیئرز خرید لیے ہیں تو آپ اس کے 50 فیصد حصے کے مالک بن جائیں گے۔ یہاں موجود کمپنیاں سٹاک مارکیٹ میں اندراج شدہ یعنی ’لسٹڈ‘ پبلک لمیٹڈ کمپنیاں ہوتی ہیں۔ بازارِ حصص میں اندارج کے لیے ان کمپنیوں کو پیچیدہ مراحل اور چند شرائط پر پورا اترنا ہوتا ہے۔ اس وقت پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 35 مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی 542 اندراج شدہ کمپنیاں ہیں۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کی ویب سائٹ کے مطابق اس کے 400 کے قریب فعال رکن یعنی ’بروکرز‘ ہیں جن کے ذریعے مارکیٹ میں خرید و فروخت کا عمل چلایا جاتا ہے۔ بروکر دراصل سرمایہ کاری کرنے والوں کی جانب سے ضامن کا کردار بھی ادا کرتے ہیں اور بازار حصص میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے آپ کو ایک بروکر کے پاس اکاؤنٹ کھلوانا ضروری ہوتا ہے۔ اسی اکاؤنٹ کے ذریعے رقم کی لین دین بھی ہوتی ہے اور شیئرز کی خرید و فروخت بھی۔ ان چند بروکرز کے اپنے بروکریج ...

Trading

  ٹریڈنگ کیا ہوتی ہے؟ ٹریڈنگ ایک بنیادی اقتصادی تصور ہے جس میں اثاثہ جات کی خرید و فروخت شامل ہوتی ہے۔ ان میں مختلف اشیاء اور سروسز شامل ہو سکتی ہیں، جہاں خریدار، فروخت کنندہ کو معاوضہ ادا کرتا ہے۔ دیگر صورتوں میں، اس ٹرانزیکشن میں ٹریڈ کرنے والی فریقین کے مابین اشیاء و سروسز کا ایکسچینج شامل ہو سکتا ہے۔ مالی مارکیٹس کے سیاق و سباق میں، ٹریڈ کیے جانے والے اثاثہ جات  مالیاتی آلات  کہلاتے ہیں۔ ان میں اسٹاکس، بانڈز، Forex مارکیٹ میں موجود کرنسی کے جوڑے، آپشنز، Futures، مارجن پراڈکٹس، کرپٹو کرنسی، اور مزید بہت کچھ شامل ہو سکتا ہے۔ اگر یہ اصطلاحات آپ کے لیے نئی ہیں، تو گھبرائیں مت – ہم بعد میں اس آرٹیکل میں ان تمام چیزوں کی تفصیل بیان کریں گے۔ ٹریڈنگ نامی اصطلاح عموماً قلیل مدتی ٹریڈنگ کے لیے استعمال کی جاتی ہے، جہاں ٹریڈرز نسبتاً مختصر مدت کے دوران پوزیشنز میں داخل ہوتے ہیں اور اس سے خارج ہوتے ہیں۔ تاہم، یہ تصور کسی حد تک گمراہ کن ہے۔ در حقیقت، ٹریڈنگ سے مراد مختلف حکمت عملیوں کی ایک حد ہوتی ہے، جیسے کہ ایک روزہ ٹریڈنگ، سوئنگ ٹریڈنگ، رجحان پر مشت...

Advertise Sy Earning

  آنلائن ایڈورٹائزمنٹ یہ طریقہ ویسا ہی ہے جیسا کہ میں نے اوپر بلاگنگ کے موضوع ایڈسینس کے متعلق بتایا۔ اگر کسی وجہ سے آپ کو گوگل ایڈسینس کا اکاؤنٹ نہیں مل رہا یا بین ہو گیا ہے تو آپ کو پتا ہونا چاہیے کہ آن لائن ایڈز لگانے کے لیے صرف گوگل ایڈسینس کی سروس ہی نہیں بلکہ اور بھی بہت سے سروسز کام کر رہی ہیں۔ اگر آپ کے پاس کوئی بھی ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں پر آپ کے پاس ایک مخصوص Audience موجود ہے تو وہاں پر آپ ایڈسینس یا کسی اور کمپنی جیسا کہ  Media.net ,  Chitika ,  InfoLinks  کے اشتہارات لگا کر پیسے کما سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ کی ویب سائیٹ یا یوٹیوب چینل کافی مشہور ہے تو آپ ڈائریکٹ کمپنیز اور افراد سے بھی اشتہار لے سکتے ہیں۔ پیسے کمانے کا یہ طریقہ میرا کوئی بہت پسندیدہ نہیں ہے کیوں کہ لوگ آپ کی ویب سائیٹ پر عمدہ مواد دیکھنے کے لیے آتے ہیں نا کہ اشتہارات کے لیے اور جب آپ انہیں بہت زیادہ اشتہارات دکھاتے ہیں تو رفتہ رفتہ وہ آپ کی ویب سائیٹ پر آنا چھوڑ دیتے ہیں۔