Skip to main content

voiceover

 

 آرٹسٹ پیسے کمانے کے دس طریقے  voiceover

۔فائیور Fiverr


آپ اپنی آڈیو سروسز فائیور جیسے فری پلیٹ فارم پر دے سکتے ہیں ۔شروعات میں آپ کو اپنے کسٹمر تلاش کرنے کے لیے فائیور ایک بہترین جگہ ہے۔ اس پلیٹ فارم میں شامل ہونے کے لئے آپ کو کسی بھی قسم کی پیمنٹ کرنے کی ضرورت نہیں آپ بالکل مفت اپنی آڈیو سروسزکی پبلسٹی یہاں کر سکتے ہیں ۔ فائیور پر اب مختلف قسم کے podcast یا short film تیار کر سکتے ہیں.اس سے کسٹمرز کو آپ کو تلاش کرنے میں آسانی ہوگی ۔ اپنی آواز کے کچھ sample بھی اپنی پروفائل میں دیں تاکہ آپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ سکیں۔

.پوڈکاسٹ podcast
آج کل انٹرٹینمنٹ اور انفارمیشن حاصل کرنے کا ذریعہ ریڈیو کی بجائے پوڈ کا سٹ بن چکا ہے۔ لہذا اگر آپ کو کسی اس موضوع میں مہارت حاصل ہے تو آپ ایک کامیاب پوڈ کاسٹر بن سکتے ہیں۔ آپ کو اپنی skills کو اپنی آواز کے ساتھ جوڑنا ہے ۔podcast کو monetize کرنے کے بہت سے طریقے ہیں لیکن برانڈ اسپانسر شپ حاصل کرنا سب سے آسان ہے ۔آپ کو برانڈ سپانسر شپ حاصل کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر اپنا کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ اگر آپ کے پاس پوڈ کاسٹنگ کے لیے کوئی آئیڈیا نہیں تو آپ کسی اور کے لئے آڈیو ایکٹر کے طور پر کام کر کے میں پیسے کما سکتے ہیں ۔

۔اشتہارات
زیادہ تر اشتہارات میں وائس اوور شامل ہوتے ہیں جو کسی بھی کمپنی کی پروڈکٹ کو sale کرنے کے لیے بنائی جانے والی ویڈیو استعمال ہوتے ہیں ۔ اچھی چیز یہ ہے کہ اشتہارات اب صرف ٹیلی ویژن تک محدود نہیں رہے بلکہ آپ یوٹیوب ،فیس بک، انسٹا گرام اور دیگر سوشل میڈیا نیٹ ورکنگ کے ایپس پر اشتہارات دیکھنے کو ملتے ہیں ۔لوگ اپنی پروڈکٹ کی مارکیٹنگ کے لیے ایڈورٹائزمنٹ کمپنی سے اشتہار بنواتے ہیں آپ کسی ایسی ہی ایڈورٹائزمنٹ کمپنی سے رابطہ کرکے ‏وائس اوور کی سروس دے کر پیسے کما سکتے ہیں ۔

. فلمیں Movies
متحرک فیچر فلمیں آڈیو ایکٹنگ کے لئے کامیاب ذریعہ ہو سکتی ہیں اس کے لیے آپ کو زیادہ تجربے کی بھی ضرورت نہیں ہیں ۔ ان فلموں میں آڈیو ایکٹر اپنے چہروں کو آن سکرین دکھائے بغیر اپنی آواز سے ان کہانیوں کا حصہ بنتے ہیں ۔
فلموں میں حصہ لینا مشکل ہو سکتا ہے لیکن آپ کو ہمت نہیں ہارنی پریکٹس کرتے رہنا ہے اور اڈیشنز میں حصہ لینا ہے آپ محنت کرنے سے اس میں کامیاب ہو سکتے ہیں ۔ آڈیشن کے ساتھ ساتھ آپ کو اپنی ریکارڈنگز ہمیشہ ساتھ رکھنی ہے جنہیں آپ دکھا کر کام حاصل کر سکتے ہیں ۔اس کام میں آپ ایک اچھا منافع کما سکتے ہیں ۔

. شارٹ فلمز Short films
مکمل فلموں کی نسبت شارٹ فلمز تک رسائی حاصل کرنا آڈیو ایکٹر کے لیے آسان ہوتا ہے ۔ شارٹ فلم کے پروڈیوسرز ہمیشہ ایک مہذب آواز کی تلاش میں رہتے ہیں ۔ یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس کو بھی اکثر اپنے پروجیکٹس کے لیے شارٹ فلمز تیار کرنی پڑتی ہیں۔ نے بھی وائس ایکٹرز کی ضرورت رہتی ہے اس میں آپ کو بہت زیادہ ایسے تو نہیں ملیں گے لیکن آپ اس سے اپنے کام کی شروعات کر سکتے ہیں اس میں آپ کو تجربہ حاصل ہوگا ۔اور آپ اپنا یہ کام لوگوں کو دکھا کر مزید کام بھی حاصل کر سکیں گے ۔

. ریڈیو Radio
کیا آپ خبریں پڑھ سکتے ہیں یا آپ آن ائیر گفتگو کر سکتے ہیں ریڈیو آپ کے لئے بہترین آپشن ہو سکتا ہے ۔ ریڈیو میں ضروری نہیں کہ آڈیو ایکٹنگ ہی کرنی پڑے لیکن پھر بھی آپ کو بہت زیادہ تجربہ دے گا ۔ آپ نے مقامی ریڈیو سٹیشنز کے بارے میں معلومات حاصل کریں اور وہاں جا کر آڈیشن دیں ۔ پریکٹس کریں تاکہ آپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ سکیں ۔ کیا آپ کے لیے بہترین شروعات ثابت ہوگی۔

 .ویڈیو گیمز Video games
ویڈیو گیمز میں بطور آڈیو ایکٹر کام کرکے آپ پیسے کما سکتے ہیں ۔ گیمز میں مختلف کریکٹرز کے وائس اوور کیلئے انڈیا کی ضرورت رہتی ہیں۔
آپ فری لانسنگ سائیٹس پر اپنی یہ سروس دے سکتے ہیں یا ڈائریکٹ کسی گیمنگ کمپنی رابطہ کر سکتے ہیں ۔ بڑی ویڈیو گیم کمپنیز کے ساتھ کام کرنا شروع میں مشکل ہو سکتا ہے لیکن کوشش کرنے سے آپ اس میں کامیاب ہوجائیں گے ۔

.آڈیو بکس Audio books
آجکل آڈیو بکس بہت مقبول ہورہی ہیں لوگ اپنا سفر میں کتابیں پڑھنے کی بجائے کتاب سننا پسند کرنے لگے ہیں ۔ لہذا مصنفین کی کتابوں کو آڈیو بکس میں تبدیل کر کے بھی آڈیو ایکٹر پیسے کما رہے ہیں ۔بہت سارے مصنفین آڈیو بکس کے لیے اپنی آواز کو استعمال نہیں کرتے ایسے میں انہیں آڈیو ایکٹرز کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسے میں آپ نے اپنی سروسز دے کر اضافی آمدنی حاصل کر سکتے ہیں ۔

۔ دستاویزی فلمیں Documentaries
ڈاکومنٹری موویز بنانے والوں کواکثر وائس ایکٹرز کی ضرورت رہتی ہے ۔ دستاویزی فلموں کی کہانیاں عام طور پر آوازوں پر منحصر ہوتی ہیں۔ یہاں آپ کی وائس سکلز آپ کے بہت کام آئیں گی ۔ اگر آپ اس فیلڈ میں اپنا نام بنا لیں تو آمدنی کا نہ ختم ہونے والا ذریعہ شروع ہو جائے گا ۔

۔ ٹریننگ اینڈ ای لرننگَ
آن لائن ایجوکیشن آج کل عام ہوچکی ہے اسی لیے ای لرننگ میں بھی آڈیو ایکٹرس کی ضرورت پڑتی ہے ۔ آن لائن ٹریننگ اور کورسز کی ویڈیو اب پہلے سے کافی زیادہ مشہور ہیں ۔ بہت سے ٹیچرز ڈیجیٹل کورسز تیار کرتے ہیں لیکن وہ اس میں اپنی آواز نہیں دینا چاہتے آپ کے لیے اچھی چیز ہے آپ اپنی آواز کی خدمات نہیں بیچ کر ان سے پیسے کما سکتے ہیں ۔

Comments

Popular posts from this blog

10 method of Earning

  💻 آن لائن پیسے کمانے کے 10 بہترین طریقے (اردو میں): 1. فری لانسنگ (Freelancing) آپ اپنی مہارت جیسے: گرافک ڈیزائن، ویڈیو ایڈیٹنگ، ترجمہ، آرٹیکل رائٹنگ، یا پروگرامنگ کے ذریعے کمائی کر سکتے ہیں۔ مشہور ویب سائٹس: Fiverr Upwork Freelancer 2. یوٹیوب چینل بنانا ویڈیوز بنائیں (تعلیم، مزاح، معلوماتی، ولاگز، ٹیوٹوریلز) اور اپلوڈ کریں۔ یوٹیوب پر آپ AdSense ، اسپانسرشپ، اور افیلیئیٹ مارکیٹنگ سے پیسے کما سکتے ہیں۔ 3. افیلیئیٹ مارکیٹنگ (Affiliate Marketing) مختلف برانڈز/کمپنیز کی مصنوعات یا سروسز کو پروموٹ کریں اور ہر فروخت پر کمیشن حاصل کریں۔ مشہور نیٹ ورکس: Amazon Affiliate Daraz Affiliate Program (پاکستان) ClickBank 4. آن لائن ٹیچنگ / ٹیوٹرنگ آپ بچوں یا بڑوں کو آن لائن تعلیم دے سکتے ہیں (مثلاً میتھ، انگلش، قرآن، کمپیوٹر، وغیرہ)۔ ویب سائٹس: Preply Cambly Superprof 5. بلاگنگ / آرٹیکل لکھنا اپنی ویب سائٹ یا بلاگ بنائیں، مفید مواد شئیر کریں اور گوگل ایڈسینس یا افیلیئیٹ سے پیسے کمائیں۔ بلاگنگ کے لیے WordPress یا Blo...

Trading

  ٹریڈنگ کیا ہوتی ہے؟ ٹریڈنگ ایک بنیادی اقتصادی تصور ہے جس میں اثاثہ جات کی خرید و فروخت شامل ہوتی ہے۔ ان میں مختلف اشیاء اور سروسز شامل ہو سکتی ہیں، جہاں خریدار، فروخت کنندہ کو معاوضہ ادا کرتا ہے۔ دیگر صورتوں میں، اس ٹرانزیکشن میں ٹریڈ کرنے والی فریقین کے مابین اشیاء و سروسز کا ایکسچینج شامل ہو سکتا ہے۔ مالی مارکیٹس کے سیاق و سباق میں، ٹریڈ کیے جانے والے اثاثہ جات  مالیاتی آلات  کہلاتے ہیں۔ ان میں اسٹاکس، بانڈز، Forex مارکیٹ میں موجود کرنسی کے جوڑے، آپشنز، Futures، مارجن پراڈکٹس، کرپٹو کرنسی، اور مزید بہت کچھ شامل ہو سکتا ہے۔ اگر یہ اصطلاحات آپ کے لیے نئی ہیں، تو گھبرائیں مت – ہم بعد میں اس آرٹیکل میں ان تمام چیزوں کی تفصیل بیان کریں گے۔ ٹریڈنگ نامی اصطلاح عموماً قلیل مدتی ٹریڈنگ کے لیے استعمال کی جاتی ہے، جہاں ٹریڈرز نسبتاً مختصر مدت کے دوران پوزیشنز میں داخل ہوتے ہیں اور اس سے خارج ہوتے ہیں۔ تاہم، یہ تصور کسی حد تک گمراہ کن ہے۔ در حقیقت، ٹریڈنگ سے مراد مختلف حکمت عملیوں کی ایک حد ہوتی ہے، جیسے کہ ایک روزہ ٹریڈنگ، سوئنگ ٹریڈنگ، رجحان پر مشت...

Teaching Online

    آن لائن ٹیچنگ آن لائن قرآن ٹیچنگ۔۔۔ آپ آن لائن قرآن ٹیچنگ کرنا چاہتے ہیں, یا کوئی بھی سبجیکٹ آن لائن پڑھانا چاہتے ہیں تو اس تحریر کو غور سے پڑھیں ان شاء اللہ مفید ثابت ہوگی۔۔۔ آن لائن سٹوڈنٹس کیسے تلاش کریں، اپنی اکیڈمی کو کیسے پرموٹ کریں، زیادہ سے زیادہ فوائد کیسے حاصل کریں ان سب سوالوں کے جواب آپ کو اس تحریر سے ملیں گے۔۔۔ ــــــــــــــــــــ کچھ سالوں سے پاکستان اور دنیا بھر میں آن لائن ٹیچنگ کا رجحان بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے۔۔۔ خاص کر پاکستان میں آن لائن قرآن ٹیچنگ کا ٹرینڈ بہت ٹاپ پر ہے سینکڑوں چھوٹی بڑی اکیڈمیاں خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔۔۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کو آن لائن سٹوڈنٹس ملیں سیٹ اپ پھلے پھولے تو کچھ ٹپس اور طریقہ کار آپ سے شئیر کرتا ہوں ان پر عمل کریں ان شاء اللہ العزیز ضرور بہ ضرور سٹوڈنٹس ملیں گے۔۔۔ اس بات کی 100 فیصد گارنٹی ہے کہ اگر آپ یہ کام پروفیشنل انداز میں بھرپور طریقے سے کریں تو آپ کو سوچ سے کہیں زیادہ فوائد ملیں گے ان تمام طریقہ کار اور ٹپس اینڈ ٹرکس پر بہت سے لوگ تجربات کر چکے اور کر رہے الحمدللہ سوچ سے زیادہ فائدہ حاصل ہوا۔۔۔ ـ...