ٹریڈنگ کیا ہوتی ہے؟
ٹریڈنگ ایک بنیادی اقتصادی تصور ہے جس میں اثاثہ جات کی خرید و فروخت شامل ہوتی ہے۔ ان میں مختلف اشیاء اور سروسز شامل ہو سکتی ہیں، جہاں خریدار، فروخت کنندہ کو معاوضہ ادا کرتا ہے۔ دیگر صورتوں میں، اس ٹرانزیکشن میں ٹریڈ کرنے والی فریقین کے مابین اشیاء و سروسز کا ایکسچینج شامل ہو سکتا ہے۔
مالی مارکیٹس کے سیاق و سباق میں، ٹریڈ کیے جانے والے اثاثہ جات مالیاتی آلات کہلاتے ہیں۔ ان میں اسٹاکس، بانڈز، Forex مارکیٹ میں موجود کرنسی کے جوڑے، آپشنز، Futures، مارجن پراڈکٹس، کرپٹو کرنسی، اور مزید بہت کچھ شامل ہو سکتا ہے۔ اگر یہ اصطلاحات آپ کے لیے نئی ہیں، تو گھبرائیں مت – ہم بعد میں اس آرٹیکل میں ان تمام چیزوں کی تفصیل بیان کریں گے۔
ٹریڈنگ نامی اصطلاح عموماً قلیل مدتی ٹریڈنگ کے لیے استعمال کی جاتی ہے، جہاں ٹریڈرز نسبتاً مختصر مدت کے دوران پوزیشنز میں داخل ہوتے ہیں اور اس سے خارج ہوتے ہیں۔ تاہم، یہ تصور کسی حد تک گمراہ کن ہے۔ در حقیقت، ٹریڈنگ سے مراد مختلف حکمت عملیوں کی ایک حد ہوتی ہے، جیسے کہ ایک روزہ ٹریڈنگ، سوئنگ ٹریڈنگ، رجحان پر مشتمل ٹریڈنگ، اور مزید بہت کچھ۔ لیکن گھبرائیں مت۔ بعد میں ہم ان میں سے ہر ایک کا تفصیل میں جائزہ لیں گے۔
سرمایہ کاری کیا ہوتی ہے؟
سرمایہ کاری سے مراد منافع پیدا کرنے کی توقع کے ساتھ وسائل (جیسے کہ اثاثہ) مختص کرنا ہے۔ اس میں کسی کاروبار کو فنڈ کرنے اور اسے شروع کرنے کے لیے رقم کا استعمال یا اس ہدف کے ساتھ زمین خریدنا شامل ہے کہ بعد میں اسے زیادہ قیمت پر بیچا جائے گا۔ مالیاتی مارکیٹس میں، عموماً اس میں اس توقع کے ساتھ مالیاتی آلات میں سرمایہ کاری شامل ہوتی ہے کہ بعد میں انہیں زیادہ قیمت پر بیچا جائے گا۔
منافعے کی توقع ہی سرمایہ کاری کا بنیادی جزو ہے (اسے ROIبھی کہتے ہیں)۔ ٹریڈنگ کے برعکس، دولت میں اضافے کے لیے سرمایہ کاری عموماً ایک طویل مدتی حکمت عملی اختیار کرتی ہے۔ کسی سرمایہ کار کا ہدف ایک طویل مدت کے دوران (حتیٰ کہ سالوں، یا پھر کئی دہائیوں تک) دولت بنانا ہوتا ہے۔ ایسا کرنے کے بہت سے طریقے ہیں، تاہم سرمایہ کاران، سرمایہ کاری کے اچھے مواقع تلاش کرنے کے لیے عموماً بنیادی عوامل کا استعمال کریں گے۔
اپنی حکمت عملی کی طویل مدتی نوعیت کے سبب، سرمایہ کاران کو قیمت میں عارضی اتار چڑھاؤ سے خاص فرق نہیں پڑتا۔ اسی لیے، عارضی نقصانات کی فکر کیے بغیر، وہ عموماً نسبتاً متحمل رہتے ہیں۔
ٹریڈنگ بمقابل سرمایہ کاری – فرق کیا ہے؟
ٹریڈرز اور سرمایہ کاران دونوں ہی مالیاتی مارکیٹس میں منافع پیدا کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔ تاہم، اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ان کے طریقے کافی حد تک مختلف ہوتے ہیں۔
عموماً، سرمایہ کاران ایک طویل مدت کے دوران منافع پیدا کرنے کی توقع کرتے ہیں – یعنی یوں کہہ لیں کہ سالوں یا حتیٰ کہ دہائیوں تک۔ چونکہ سرمایہ کاران کے پاس زیادہ وقت ہوتا ہے، لہٰذا ہر سرمایہ کاری پر ان کے ہدفی منافع جات بھی زیادہ ہوتے ہیں۔
دوسری جانب، ٹریڈرز، مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ وہ مزید تواتر کے ساتھ پوزیشنز میں داخل اور اس سے خارج ہوتے ہیں، اور ممکن ہے کہ وہ ہر ٹریڈ کے ساتھ معمولی منافع جات کی توقع رکھتے ہوں (کیونکہ وہ اکثر اوقات متعدد ٹریڈز میں داخل ہو چکے ہوتے ہیں)۔
ان میں سے کون سی بہتر ہے؟ آپ کے لیے کون سی زیادہ موزوں ہے؟ یہ فیصلہ آپ کریں گے۔ آپ مارکیٹس کے بارے میں معلومات حاصل کرتے ہوئے شروع کر سکتے ہیں، اور اس کے بعد عملی طریقے سے سیکھ سکتے ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ، آپ یہ تعین کرنے کے قابل ہو جائیں گے کہ آپ کے مالیاتی اہداف، شخصیت، اور ٹریڈنگ پروفائل کے لیے کیا چیز بہتر ہے۔
Comments
Post a Comment